ڈیپ واٹر ہورائزن کا ٹورنٹو فلم فیسٹیول میں پریمیئر
File Photoٹورنٹو :میکسیکو کے سمندر میں دوہزار دس میں تیل کے جہاز کو پیش آنے والے حادثے پر مبنی فلم ڈیپ واٹر ہورائزن کا رنگا رنگ پریمیئر ٹورنٹو فلم فیسٹیول میں ہوا،فلم کی کاسٹ بھی ریڈ کارپٹ پر جلوہ گرہوئی ۔
فلم ڈیپ واٹر ہورائزن کی نمائش ٹورنٹو فلم فیسٹیول میں ہوئی۔ہالی وڈ اداکار مارک واہلبرگ ، کرٹ رسل ،کیٹ ہڈسن اور ہدایتکار پیٹر برگ ریڈ نے پریمیئرکی رونقیں خوب بڑھائیں۔
ڈیپ واٹر ہورائزن میں میکسیکو کے سمندر میں تیل کی تلاش کے لئے قائم امریکی کمپنی کے ساتھ دوہزار دس میں حادثے کے دوران پیش آنے والے واقعات کی عکاسی کی گئی ہے۔
فلم کی پروموشن میں شریک اداکارہ کرٹ رسل کا کہنا ہے کہ ہمیں اپنی تاریخ میں عظیم کام کرنے والے لوگوں کو یاد رکھنا چاہئےاور یہ فلم انہی عظیم لوگوں کیلئے ہے۔
مقبول ترین















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔