مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ میں اٹھانے کا فیصلہ

اپ ڈیٹ 15 ستمبر 2016 05:37pm
File Photo File Photo

مظفرآباد:وزیراعظم نواز شریف نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں مسئلہ کشمیر کو بھرپور طریقے سے اٹھانے کیلئے کشمیری قیادت کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ وزیراعظم حریت قائدین اور منتخب نمائندوں سے مشاورت کیلئے کل مظفرآباد کا دورہ کریں گے۔

پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور مسئلہ کشمیر کو بھرپور طریقے سے عالمی برادری کے سامنے اٹھانے کا فیصلہ کر لیا۔وزیراعظم اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں شرکت سے پہلے کشمیری قیادت کو اعتماد میں لیں گے۔

وزیر اعظم  نواز شریف جمعے کو آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا دورہ کریں گے،وزیراعظم  کل جماعتی کانفرنس، آزاد کشمیر چیپٹر کے قائدین کے وفد اور منتخب نمائندوں سے ملاقاتیں کریں گے۔