سلمان خان گھر کیوں تبدیل کر رہے ہیں؟

شائع 15 ستمبر 2016 06:28pm
فائل فوٹو فائل فوٹو

ممبئی:سلمان خان کی شادی کی خبریں گزشتہ دنوں خوب گردش میں تھیں۔ اب ایک بار پھریہ خبر سلمان خان کے گھر تبدیل کرنے کی خبر کے ساتھ سر اٹھانے  لگی ہے۔

سلمان خان نے اپنی زندگی کا بیشتر حصہ گیلکسی اپارٹمنٹس (ممبئی) میں گزارا ہے، جس میں ایک بلڈنگ کے مختلف فلیٹوں میں  ان کے والدین سلیم خان ، سلمہ خان اور سوتیلی والدہ ہیلن بھی رہتی ہیں۔

سلمان کے والد سلیم خان نے پہلے کہا تھا کہ اداکار نے گھر تبدیل کرنے سے انکار کردیا ہے کیوں کہ وہ اپنے والدین کے قریب رہنا چاہتے ہیں، باوجود اس کے کہ اپارٹمنٹ اتنا بڑا نہیں ہے۔

 لیکن اب سلمان نئی بلڈنگ میں جا رہے ہیں جو انہوں نے خریدی ہےاور  انکے والدین  بھی اسی بلڈنگ میں رہیں گے۔

ثانیہ مرزا کی آٹو بائیو گرافی کی لانچ کے موقع پر ثانیہ نے سلمان سے پوچھا تھا کہ وہ کب شادی کر رہے ہیں تو سلمان خاموش ہوگئے اور تقریب کے میزبان نے تجویز دی 18 نومبر۔

اسی تاریخ کو والد سلیم خان اور والدہ سلمہ خان اور بہن ارپیتا خان کی شادی ہوئی تھی۔ تاریخ سننے کے بعد سلمان خان نےکہا جی 18 نومبر، یہ 18 نومبر بیس پچیس سال سے چل رہا ہے ۔ لیکن پتہ نہیں کونسے سال میں ہوگا، لیکن ہوگا۔

بشکریہ انڈین ایکسپریس