وزیراعظم سے آرمی چیف کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

اپ ڈیٹ 16 ستمبر 2016 10:55am
سرحدی اموراور ملکی سیکیورٹی کی موجودہ صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا - فائل فوٹو سرحدی اموراور ملکی سیکیورٹی کی موجودہ صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا - فائل فوٹو

اسلام آباد:وزیراعظم نوازشریف سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ملاقات کی ، جس میں داخلی وعلاقائی معاملات ، سرحدی اموراور ملکی سیکیورٹی کی موجودہ صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم نوازشریف سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی ،جس میں داخلی وعلاقائی معاملات ، سرحدی اموراور ملکی سیکیورٹی کی موجودہ صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم نے دہشت گردی اورانتہا پسندی کے خلاف جاری آپریشنزپراطمینان کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی اورانتہا پسندی کے خلاف جنگ جاری رہے گی،دہشت گردی کو شکست دینے کیلئے مسلح افواج نے شاندار کردار ادا کیا۔