کیا آپ کو ضدی اور بدمزاج ہونے کے فائدے معلوم ہیں؟

شائع 16 ستمبر 2016 10:29am
grumpy121211112 فائل فوٹو

ہر معاشرے میں ضدی اور بدمزاج لوگ موجود ہوتے ہیں اور ایسے لوگوں کو کوئی بھی پسند نہیں کرتا اور سب ان لوگوں سے بات کرتے ہوئے کتراتے ہیں ۔

لیکن کیا آپ کو معلوم ہے کہ ضدی اور بدمزاج لوگ کامیاب زندگی گزارتے ہیں۔ ایسے لوگوں کا کامیاب کیرئیر ہوتا ہے اور ان لوگوں کی شادی شدہ زندگی بھی بہت کامیاب ہوتی ہے اور اس کے ساتھ ساتھ ایسے لوگوں کی عمر بھی بہت لمبی ہوتی ہے۔

اس بات سے کوئی اختلاف نہیں ہے کہ خوش مزاجی انسان کو معاشرے میں اچھا مقام دلواتی ہے لیکن بدمزاج افراد ہونے کے ایسے فائدے ہیں جن کو جان کر آپ حیران رہ جائیں گے۔

جو افراد بدمزاج ہوتے ہیں ان میں فیصلہ کرنے کی بہت اچھی صلاحیت موجود ہوتی ہے اور ایسے لوگ کی بیماریوں سے بھی محفوظ رہتے ہیں۔ اس کے علاوہ ضدی اور بدمزاج لوگوں کی شادیاں بھی لمبے عرصے تک چلتی ہیں اوران لوگوں کی عمر بھی خاصی لمبی ہوتی ہے۔

جبکہ وہ افراد جو بالکل ضدی نہیں ہوتے اور ہمیشہ مثبت سوچ رکھتے ہیں ، ان کے بارے میں ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ لوگ کئی موقعوں پر خود غرض ہوجاتے ہیں ۔

غصے کا آنا ایک فطری عمل ہے لیکن غصے سے آپ کے جسم کو ایک انرجی بوسٹ ملتا ہے اور آپ کا دماغ اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ جس صورتحال میں آپ ہیں وہ غلط ہے  اور اس طرح آپ کا غصہ ٹھنڈا ہوتا چلا جاتا ہے۔

غصہ کے آنا اور بدمزاج ہونا فطری بات ہے لیکن اس پر قابو رکھنا آپ کے اوپر ہوتا ہے ۔ اگر آپ کو غصہ آرہا ہے تو اس کا ہرگز یہ مطلب نہیں ہے کہ آپ کسی بھی انسان پر اپنا غصہ ظاہر کردیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ضدی ہونے سے آپ کے اندر موجود کئی صلاحیتیں بہتر ہوتی ہیں ۔ جیسے بات کرنے میں سلیقہ آتا ہے ، آپ کی یاداشت اچھی ہوتی ہےاور آپ باآسانی دوسروں کو اپنی بات پر قائل کرلیتے ہیں۔

نوٹ: یہ مضمون محض عام معلومات کےلیے ہے۔