رائیونڈ مارچ کی تاریخ کا اعلان اتوار کو ہوگا،عمران خان

اپ ڈیٹ 16 ستمبر 2016 11:08am
فائل فوٹو فائل فوٹو

بنی گالہ:چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ رائیونڈ مارچ کی تاریخ کا اعلان اتوار کو ہوگا۔

چیچہ وطنی جلسے میں شرکت کےلئے بنی گالا سے روانہ ہوتے ہوئے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف کی جمہوریت پرویز مشرف کی ڈکٹیٹرشپ سے بدتر ہے،اداروں کا اتنا برا حال تو آمریت کے دور میں بھی نہی ہوا تھا۔

عمران خان نے کہا کہ اتوار کو تمام سیاسی جماعتوں کے نمائندوں کا اجلاس بلایا ہے،جس کے بعد رائیونڈ مارچ کی تاریخ کا اعلان ہوگا۔

وزیراعظم کے امریکا دورے سے متعلق سوال پر عمران خان نے کہا کہ نوازشریف پاناما لیکس کے بعد کس منہ سے اقوام متحدہ جائیں گے،ان کا نام تو ای سی ایل میں شامل ہونا چاہئے۔

عمران خان نے کہا کہ تمام اپوزیشن جماعتوں نے انتخابات میں دھاندلی اور پاناما پیپرز کی تحقیقات کا مطالبہ کیا،انصاف نہ ملنے کے بعد ہمارے پاس احتجاج کے سوا کوئی راستہ نہیں۔