کراچی :خواجہ اظہار الحسن گرفتاری کے بعد رہا

شائع 16 ستمبر 2016 03:37pm
File Photo File Photo

کراچی :سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما خواجہ اظہار الحسن کو  گرفتاری کے بعد رہا کردیا گیا ہے۔ پہلے ان کو گھر سے گرفتار کرکے گڈاپ تھانےاور پھر ڈی آئی جی کے دفتر میں منتقل کردیا گیاتھا، تاہم اب ان کی رہائی عمل میں آگئی ہے۔

  خواجہ اظہار الحسن پر بائیس اگست کو شرانگیز تقریر سمیت دیگر مقدمات درج تھے، جس کے بعد ان کو ایس ایس پی راو انوار نے گھر سے گرفتار کرلیا تھا جبکہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بھی خواجہ اظہار کی گرفتار کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی راو انوار کو معطل کردیا ہے جبکہ ڈی آئی جی ایسٹ زون کامران فضل کو بھی عہدے سے فارغ کردیا گیا ہے اور ان کی خدمات وفاق کے سپرد کردی گئی ہیں ۔

    ابتدائی طور پر اطلاعات تھیں کہ خواجہ اظہار کو ڈی آئی جی ایسٹ کے دفتر میں بھی منتقل کرنے کے احکامات دے دیئے گئے ہیں کیونکہ ان کے خلاف مقدمات میں پولیس خود ہی مدعی ہے ، اسلئے خواجہ اظہار کے خلاف مقدمات جلد ختم ہونے کا امکان ہے۔ تاہم اب خواجہ اظہار الحسن کو رہا کردیا گیا ہے۔

 ادھر متحدہ قومی موومنت پاکستان کی  رابطہ کمیٹی کا اجلاس کراچی میں ہوا۔ اجلاس میں خواجہ اظہار کی گرفتاری پر احتجاج ریکارڈ کرانے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔