ٹرین حادثہ: ابتدائی رپورٹ کل وزارت ریلوے کو پیش کی جائے گی

شائع 17 ستمبر 2016 09:46am
فائل فوٹو فائل فوٹو

ملتان:ملتان ٹرین حادثے کی ابتدائی رپورٹ کل وزارت ریلوے کو پیش کی جائے گی۔ انکوائری ٹیم نے شیرشاہ ریلوے اسٹیشن پرحادثے سے متعلق بیانات قلم بند کرلئے۔

ملتان کے قریب پیش آنے والے عوام ایکسپریس اور گڈز ٹرین حادثے سے متعلق ابتدائی انکوائری رپورٹ کل وزارت ریلوے کو پیش کی جائے گی،فیڈرل گورنمنٹ انسپکٹر آف ریلویز  میاں ارشد انکوائری ٹیم کی قیادت کریں گے۔

 ریلوے ترجمان کے مطابق حادثے سے متعلق بیانات 28 ستمبر تک انسپکٹر آف ریلویز کے دفتر میں ریکارڈ کرائے جا سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے ریلوے حکام کو  72گھنٹوں میں حادثے کی ابتدائی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔