پنجاب: انٹرمیڈیٹ کے نتائج کااعلان کردیا گیا
فائل فوٹولاہور:پنجاب بھرمیں انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات 2016 میں لڑکوں نے میدان مار لیا،ٹاپ پوزیشنز حاصل کرنے میں سرکاری کالجز اور لڑکیاں تو پیچھے رہ گئیں لیکن متوسط گھرانے کے بچوں نےایک بار پھر کارکردگی سےاہلخانہ کا سر فخر سے بلند کر دیا۔
پنجاب بھر سے انٹرمیڈیٹ کے امتحانات میں پہلی تین پوزیشنز تو نجی کالج کے طلبہ نے سنبھال لیں،لیکن سرکاری کالجزاور لڑکیاں پیچھے ہی رہ گئیں،جس پر کامیابی حاصل کرنے والےلڑکے لڑکیوں کو پڑھائی کے مشورے دینے لگے۔
متوسط اور غریب گھرانوں کے چشم وچراغ انٹرمیڈیٹ کے امتحانات میں بھی مقام حاصل کرگئے،گھر گھر ڈینگی مہم میں حصہ لینے والے کی بیٹی نے آرٹس میں پوزیشن لی تو بلوچستان میں پرچون فروش کے بیٹے نے انجینئرنگ میں ٹاپ کرکے اہلخانہ کا نام روشن کردیا۔
تقریب کے اختتام پر وزیرتعلیم پنجاب رانا مشہود نے نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ کو سرٹیفیکیٹس اور میڈلز سے نوازا۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔