راو انوار کیخلاف کارروائی نہ ہونے پر مائنس پلس کی دھمکی
File Photoکراچی :ایم کیوایم رہنما خواجہ اظہارالحسن نے کہا ہے کہ کل چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال ہوا،وزیراعلی نیک نیتی سے راؤ انوار کیخلاف کارروائی کریں،اس معاملے میں مائنس پلس ہوا تو ہم بھی اپنے فیصلوں میں مائنس پلس کرلیں گے۔
انسداددہشت گردی عدالت میں پیشی کے موقع پرصحافیوں سے غیررسمی گفتگو میں ایم کیوایم رہنمااورسندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرخواجہ اظہارالحسن کا کہنا تھا کہ وزیراعلی نے کل حوصلہ دکھایا ہے۔وقت آنے پر پتا چلے گا وزیر اعلی کی فیصلے میں کتنی مضبوطی اور ایمانداری ہے۔
خواجہ اظہارکا کہنا تھا کہ کل چادر اورچاردیواری کے تقدس کی پامالی کو سب نے محسوس کیا ہے۔فیصلے میں مائنس پلس ہوا تو ہم بھی اپنے فیصلے میں مائنس پلس کرینگے۔بانی ایم کیوایم کوسالگرہ کی مبارکباد دینے سے متعلق سوال ہنس کرٹال گئے۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔