ورون دھون کس معاملے میں سنجیدہ نہیں ہیں؟

شائع 17 ستمبر 2016 04:52pm
فائل فوٹو فائل فوٹو

نئی دہلی: اسٹوڈنٹ آف دی ایئر سے فلمی کیریئر کا آغاز کرنے والے ورون دھون نے جلد ہی کامیابی کا مزہ چکھ لیا ہے۔ لیکن اداکار کا کہنا ہے کہ شوبز میں کسی کو کامیابی کو سر پر نہیں چڑھا لینا چاہیئے۔

ورون کا کہنا تھا کہ بحیثیت اداکار آپ کو کامیابی کو بہت سنجیدہ نہیں لینا چاہیئے۔ ہر جمعےکوحالات  بدل جاتے ہیں۔ جیسے میں نے کہا میں یہاں اداکاری کیلئے ہوں ۔ اگر میں ناظرین میں جزبات ابھارنے کے قابل ہوں، تو میں نے اپنا کام کردیا ہے۔

فلمساز ڈیوڈ دھون کے بیٹے کی فلم انڈسٹری میں آمد اسٹوڈنٹ آف دی ایئر سے ہوئی اور یکے بعد دیگرے ہمپٹی شرما کی دلہنیا، بدلہ پور، اے بی سی ڈی 2 اور ڈشوم جیسی شاندار فلمیں کیں۔ ساتھ ساتھ میں تیرا ہیرو اور دل والےجیسی ناکام فلمیں بھی ان کے حصے میں آئیں۔

روہت شیٹی کی زیر ہدایت بننے والی فلم دل والے بڑی کاسٹ ہونے کے باوجود باکس آفس پر کامیاب نہ ہوسکی۔

اس بارے میں ورون کا کہنا ہے کہ میں یہ کبھی نہیں کہوں گا دل والے ایک غلطی تھی۔ روہت ناظرین کو سالوں سے تفریح فراہم کر رہے ہیں، اس فلم میں سپر ڈوپر اسٹار شاہ رخ خان بھی موجود تھے۔ شاید بہت سے لوگو ں کو فلم پسند نہیں آئی، شاید میں اپنے آپ میں بہترین نہیں تھا۔

بشکریہ زی نیوز