سنجے دت کس فلم کا حصہ بننے کیلئے بے تاب ہیں؟
فائل فوٹونئی دہلی:بولی وڈ اداکار سنجے دت ،گرش ملک کی زیر ہدایت بننے والی اپنی آئندہ فلم توربازمیں آرمی آفیسر کے روپ میں دکھائی دیں گے۔
سنجے دت نے ایک بیان میں کہا کہ میں اس فلم کا حصہ بننے کیلئے بے تاب ہوں۔ میں اپنے مداحوں کیلئے فلموں کی یادگار بنانا چاہتا ہوں۔
تورباز افغانستان پر مبنی ہے اور اس کی کہانی افغانستان کے کم عمر خودکش حملہ آور کے بارے میں ہے، جس کو یہ تربیت دی گئی ہے کہ قتل و غارت گری نیکی ہے اور اس سے آخرت سنور جائے گی۔
فلم کی شوٹنگ 2017 میں شروع کی جائے گی۔
بشکریہ دی انڈین ایکسپریس
مقبول ترین
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔