کراچی کے علاقے لیاری میں کالعدم امن کمیٹی کے 5دفاتر مسمار
تمام دفاتر سرکاری زمینوں پر قبضہ کرکے بنائے گئے تھے - فائل فوٹوکراچی:کراچی میں لیاری کے مختلف علاقوں میں سرکاری اراضی پر غیر قانونی طور پر قائم کالعدم امن کمیٹی کے 5دفاتر مسمار کردیئے گئے۔
کراچی میں ایم کیوایم کے بعد اب کالعدم امن کمیٹی کے دفاتر کی باری آگئی،لیاری کے مختلف علاقوں سے گینگ وار کے دفاتر مسمار کردیئے گئے۔
چیل چوک، بغدادی اور چاکیواڑہ سمیت مختلف علاقوں میں دفاتر توڑ دیئے گئے،یہ تمام دفاتر سرکاری زمینوں پر قبضہ کرکے بنائے گئے تھے۔
مسمار کیئے جانے والے دفاتر میں عزیر بلوچ کا فارم ہاؤس بھی شامل ہےجبکہ کئی ایسے دفاتر بھی ہیں جہاں جوئے کے اڈے قائم تھے۔
قانون نافذ کرنے والے اداروں کے مطابق مختلف علاقوں میں قائم مزید دفاتر سربمہر کیے جانے کے بعد مسمار کردیئے جائیں گے۔
مقبول ترین















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔