کراچی میں پولیس کی کارروائی،30سے زائد افراد گرفتار

اپ ڈیٹ 18 ستمبر 2016 05:52am
فائل فوٹو فائل فوٹو

کراچی:کراچی کے علاقے پرانی سبزی میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 30سے زائد افراد کو گرفتار کرلیا۔

ذرائع کے مطابق ،رات گئے پولیس کی جانب سے  خفیہ اطلاع پر پرانی سبزی میں منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کی گئی۔

پولیس کےمطابق ،گرفتار افراد کے قبضے سے منشیات اور متعدد موٹرسائیکلیں برآمد کرلیں گئیں۔

زیرحراست افراد کو مزید تفتیش کیلئے تھانے منتقل کردیا گیا۔