اقوام متحدہ میں کشمیر کا کیس بھرپور طریقے سے لڑیں گے،طارق فاطمی

اپ ڈیٹ 18 ستمبر 2016 08:16am
کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پرعالمی دنیا کی توجہ دلائی جائی گی،طارق فاطمی - فائل فوٹو کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پرعالمی دنیا کی توجہ دلائی جائی گی،طارق فاطمی - فائل فوٹو

اسلام آباد:معاون خصوصی طارق فاطمی کہتے ہیں وزیراعظم اقوام متحدہ میں کشمیرکا کیس بھرپورطریقے سے لڑیں گے،کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پرعالمی دنیا کی توجہ دلائی جائی گی۔

اقوام متحدہ کے اجلاس میں پاکستان نے کشمیر کا مقدمہ پوری تیاری سے لڑنے کا فیصلہ کرلیا۔

معاون خصوصی طارق فاطمی نے آج نیوزکے پروگرام اسلام آباد ٹونائٹ خصوصی گفتگومیں بتایا کہ پاکستان کشمیر پرسیاسی ، اخلاقی اورسفارتی حمایت جاری رکھے گا۔

اقوام متحدہ میں کشمیرکا ریفرنس اس طرح پیش کریں گے سب خوش ہوجائیں گے ۔

برطانیہ میں ایم کیوایم کے خلاف بھجوائے گئے ریفنرنس پرطارق فاطمی کا کہنا تھا کہ وزارت داخلہ کے ریفرنس پروزرات خارجہ بھی بھر پور مدد کررہی ہے ۔

طارق فاطمی کا مزید کہنا تھا کہ کچھ ممالک افغانستان کی سرزمین کو بھی پاکستان کے خلاف استعمال کرنا چاہتے ہیں،پاکستان تمام معاملات کو افہام وتفہیم سے حل کرنا چاہتا ہے۔