ملک بھر میں کانگو سے متاثرہ مزید 2افراد دم توڑ گئے
مزید 2افراد میں کانگو وائرس کی تصدیق ہوئی - فائل فوٹواسلام آباد:ملک بھر میں کانگو سے متاثرہ مزید 2 افراد دم توڑ گئےجبکہ مزید 2افراد میں کانگو وائرس کی تصدیق ہوئی۔
کانگو وائرس نے شدت اختیار کرلی کوئٹہ میں بھی وائرس نے ایک اورجان لے لی،45سالہ ماسٹر نعیم کو آج صبح تشویش ناک حالت میں فاطمہ جناح اسپتال لایا گیا ،جہاں وہ دوران علاج دم توڑ گیا۔
جبکہ کوہلو کی تحصیل تمبو میں عبدالرحمان نامی پولیس اہلکار میں کانگو وائرس کی تصدیق ہوئی جسے ملتان کے نشتراسپتال منتقل کیا گیا۔
رواں سال بلوچستان کے مختلف اسپتال میں اب تک 116مریض کانگو کے شبہ میں لائے گئے جن میں سے 28افراد میں کانگو وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ تیرا مریض کانگو وائرس سے متاثر ہوکر جاں بحق ہوئے ۔
ایبٹ آباد کے ایوب میڈیکل کمپلیکس میں بھی کانگو سے متاثرہ مریض نوید دم توڑ گیا۔
دوسری جانب فیصل آباد میں بھی کانگو وائرس کا پہلا کیس سامنے آگیا ہے۔
اسپتال ذرائع کے مطابق ،تدنالیانلوالہ کا رہائشی راشد 3 روزسے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹراسپتال میں زیرعلاج تھا، راشد کے خون کے نمونے تصدیق کیلئے اسلام آباد بھجوائے گئے تھے جن میں کانگووائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔