پاکستانی زمین سے کوئی مداخلت نہیں ہوئی،آئی ایس پی آر
ریڈیو پاکستانراولپنڈی:پاکستان نے اُڑی میں حملے کے بے بنیاد اور غیرذمہ دارانہ الزامات مسترد کردیے۔
آئی ایس پی آر نے اُڑی حملے پر واضح بیان جاری کردیا۔ پاکستان نے بھارت سے کہا ہے کہ وہ الزامات سے گریز کرے اور اس کے پاس ٹھوس معلومات ہیں تو انہیں پاکستان کے حوالے کردے۔
آئی ایس پی آر نے پاک بھارت ڈی جی ملٹری آپریشنز میں رابطے کی تصدیق کی اور کہا کہ ہاٹ لائن پر بات ہوئی ہے۔یہ رابطہ اُڑی میں دہشتگردحملے کے بعد بھارتی درخواست پرہوا۔
آئی ایس پی آر نے بھارتی الزامات کو یکسر مسترد کردیا اور کہا کہ کنڑول لائن ورکنگ باؤنڈری پر دونوں طرف سخت ترین انتظامات موجود ہیں۔ پاکستانی زمین سے کوئی مداخلت نہیں ہوئی۔
مقبول ترین














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔