سندھ رینجرز نے سیاسی جماعت کے رہنما کا بیان حقائق کے منافی قرار دیدیا
فائل فوٹوکراچی:سندھ رینجرز نے گزشتہ روز سیاسی جماعت کے ایک رہنما کے بیان کو حقائق کے منافی قرار دیا ہے، ترجمان کا کہنا ہے کہ رینجرز جرائم پیشہ افراد اور دہشتگردی کیخلاف آپریشن کررہی ہے۔
ترجمان رینجرز کے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ روز ایک سیاسی جماعت کے سرکردہ رہنما نے اپنے بیان میں ڈی جی رینجرز کو مخاطب کیا، بیان میں یہ تاثر دینے کی کوشش کی گئی کہ کراچی آپریشن کا ہدف کوئی خاص فرد یا جماعت ہے،ان کا یہ بیان حقائق کے منافی ہے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ رینجرز کراچی میں قانون کی بالادستی کو مدنظررکھتے ہوئے کسی خاص جماعت یا گروہ کیخلاف نہیں بلکہ جرائم پیشہ افراد اور دہشتگردی کیخلاف آپریشن کررہی ہے۔ آپریشن کا مقصد کراچی میں دیرپا امن کا قیام ہے۔
مقبول ترین














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔