کراچی میں پولیس کی کارروائی،گینگ وار کمانڈر سمیت 30مشتبہ افراد گرفتار
فائل فوٹوکراچی:کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گینگ وار کمانڈر سمیت 30 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ۔
کراچی پولیس نے رات گئے لیاری کے مختلف علاقوں پھول پتی لین، گل پتی لین اور دبئی چوک میں ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران مختلف مقامات کی تلاشی لی گئی جس میں گینگ وار کا ملزم یاسر کمانڈر گرفتار کرلیا گیا۔
پی آئی بی کالونی قبرستان کے قریب بھی جرائم پیشہ افراد اور منشیات فروشوں کی موجودگی کی اطلاع پر سرچ آپریشن کیا گیا ۔
دوران آپریشن 30 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا جن کے قبضے سے منشیات اور دیگر سامان بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔
دوسری جانب دو نامعلوم ملزمان نے سی ویو کے ٹریفک پولیس کے سب انسپکٹر سے اسلحہ چھینے کی کوشش کی جیسے اہلکار نے ناکام بنا دیا۔
ملزمان سے لڑائی کے دوران پولیس اہلکار بھی زخمی ہوگیا جسے اسپتال منتقل کردیا گیا ۔
ادھر جمشید کوٹراز پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش کو گرفتار کرلیا ہے، جس کے قبضے سے چرس برآمد کرلی گئی ہے۔
ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔