ساہیوال کے حلقہ این اے 162 میں ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ جاری
حلقے میں 3لاکھ 40ہزارسے زائد ووٹرز آج حق رائے دہی استعمال کریں گے - فائل فوٹوساہیوال :ساہیوال کے حلقہ این اے 162میں ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ کا عمل جاری ہے۔
حلقے میں 3لاکھ 40ہزارسے زائد ووٹرز آج حق رائے دہی استعمال کریں گے۔
ساہیوال کی تحصیل چیچہ وطنی کے حلقہ این 162میں تحریک انصاف کے رائے حسن نواز کے نااہل قرار دئیے جانے کے بعد نشست خالی ہوگئی تھی۔
جس پر آج دوبارہ ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ کا عمل جاری ہے۔حلقے میں کل 193پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں۔
جن میں 22کو حساس اور 8کو انتہائی حساس ترین قرار دیا گیا ہےجبکہ پولنگ اسٹیشنز کے اندر اور باہر پولیس اور فوج کے جوان ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں۔
این اے 162کی نشست پر آج ہونیوالے ضمنی الیکشن میں کل 7امیدوار مدمقابل ہیں۔
جن میں مسلم لیگ نون کے طفیل جٹ،تحریک انصاف کے رائے مرتضٰی اور پیپلزپارٹی کے شہزاد سعید چیمہ کے درمیان کانٹے دار مقابلہ متوقع ہے۔
دوہزار تیرہ کے عام انتخابات میں یہ نشست تحریک انصاف کے نام رہی تھی۔اسی لیے یہ نشست تحریک انصاف کیلئے خاص اہمیت رکھتی ہے۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔