وزیراعظم کے دورہ امریکا میں ملاقاتوں کا باضابطہ آغازآج سے ہوگا
فائل فوٹونیویارک:وزیراعظم نوازشریف کے دورہ امریکا میں ملاقاتوں کا باضابطہ آغازآج سے ہوگا۔
وزیراعظم چینی ہم منصب لی کیکوانگ ، سعودی عرب کے نائب فرمانروا شہزادہ محمد بن نائف اور امریکی وزیرخارجہ سے آج ملاقات کریں گے۔
وزیراعظم کی پہلی ملاقات امریکی وقت کے مطابق 9 بجے امریکی وزیرخارجہ جان کیری سے ہوگی ، جس میں دوطرفہ تعلقات و دلچسپی کے امور زیربحث آئیں گے ۔
جس کے بعد وزیراعظم نوازشریف نیوزی لینڈ کے اپنے ہم منصب سے ملاقات کریں گے ۔
گیارہ بجے وزیراعظم اپنے چینی ہم منصب لی کیکوانگ سے ملاقات کریں گے جس میں سی پیک ، خطے کی سیکیورٹی ، دوطرفہ تعلقات سمیت دیگر معاملات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
وزیراعظم اقوام متحدہ کے مہاجرین سے متعلق اجلاس سے خطاب بھی کریں گے ۔
جس کے بعد نوازشریف سعودی عرب کے نائب فرمانروا شہزادہ محمد بن نائف بن عبدالعزیزسے ملاقات کریں گے، جس میں دوطرفہ تعلقات سمیت دیگر امورزیر بحث آئیں گے۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔