راؤ انوارکی معطلی پرچیف سیکریٹری، محکمہ داخلہ، آئی جی سندھ اوردیگر کونوٹس
فائل فوٹوکراچی:سندھ ہائیکورٹ نے ایس ایس پی راؤ انوارکی معطلی پر چیف سیکریٹری ،محکمہ داخلہ ، آئی جی سندھ اور دیگر کو نوٹس جاری کردیئے۔
سندھ ہائی کورٹ میں ایس ایس پی راؤ انوار کی جانب سے درخواست دائر کی گئی تھی جس میں موقف اختیارکیا کہ سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خواجہ اظہار کو ساڑھے 3 بجے سہ پہر گھر سے گرفتار کیا۔
قانون کے مطابق، ملزم کی فرد گرفتاری ڈالی گئی ،سندھ اسمبلی پروسیجر رول 82 کے تحت اسپیکرکوکسی رکن کی گرفتاری کے بعد اطلاع دی جاتی ہے۔
خواجہ اظہارالحسن سنگین نوعیت کے مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھے ۔
خواجہ اظہارکو انتظامیہ کی حمایت حاصل تھی خواجہ اظہارکی گرفتاری پرتحقیقات کے بغیرمعطل کیا گیا اعلیٰ عدالتوں کے احکامات کی روشنی میں کسی افسر کو انکوائری کے بغیر ہٹایا نہیں جاسکتا ۔
انہوں نے عدالت عالیہ سے استدعا کی ان کوعہدے پربحال کرنے کے احکامات جاری کئے جائیں۔
عدالت نے فریقین کو 27 ستمبر تک جواب جمع کرانے کا حکم دے دیا۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔