مسلح افواج ہرقسم کےخطرےکا منہ توڑ جواب دینےکیلئے تیار ہیں،آرمی چیف

شائع 19 ستمبر 2016 11:50am
 پاکستان مخالف بھارتی بیان بازی کے عزائم اچھی طرح سمجھتے ہیں،راحیل شریف - فائل فوٹو پاکستان مخالف بھارتی بیان بازی کے عزائم اچھی طرح سمجھتے ہیں،راحیل شریف - فائل فوٹو

راولپنڈی:آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہےکہ مسلح افواج ملک کو درپیش براہ راست یا بالواسطہ، ہرقسم کے خطرات کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے تیار ہیں۔

جی ایچ کیو راولپنڈی میں جنرل راحیل شریف کی زیرصدارت کورکمانڈرزکانفرنس ہوئی ، کانفرنس میں ملکی داخلی وخارجی چیلنجزاورپاک فوج کی آپریشنل تیاریوں پرتفصیلی غورکیا گیا ۔

کورکمانڈرز کانفرنس میں بھارتی اشتعال انگیزبیان بازی کا سخت نوٹس لیتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ ہم خطے کی تمام تر صورتحال پر گہری نگاہ رکھے ہوئے ہیں ۔

 اس کےعلاوہ پاکستان کی سلامتی پر اثرات کو بھی دیکھ رہے ہیں۔اڑی واقعہ کے بعد پاکستان مخالف بھارتی بیان بازی کے عزائم اچھی طرح سمجھتے ہیں۔

 جنرل راحیل شریف کا کہناتھاکہ ملکی سالمیت اورخودمختاری کے خلاف ہرسازش کوناکام بنایاجائےگا ،پاکستانی افواج داخلی وخارجی ہرقسم کے چیلنجز کا مقابلہ کرنا بخوبی جانتی ہیں۔

 آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا کہ قومی حمایت سے پاک افواج ہرچیلنج میں سرخروہوئی ،ملکی سالمیت اورخود مختاری کودرپیش کسی بھی مشکل صورتحال کا ڈٹ کرمقابلہ کریں گے ۔

 آرمی چیف نے پاک فوج کی آپریشنل تیاروں پرمکمل اطمنان کا اظہارکیا کیا ، کورکمانڈرکانفرنس میں ضرب عضب کی پیش رفت کا بھی جائزہ لیا گیا ، اس میں فورسز کی جوانمردی کو سراہتے ہوئے شہداء کی قربانیوں کو بھی خراج تحسین پیش کیا گیا۔