وزیر اعظم نواز شریف کا مہاجرین کانفرنس سے خطاب
فائل فوٹونيويارک:وزیر اعظم نواز شریف کہتے ہیں کہ وقت آگیاہےکہ عالمی برادری مہاجرین کیلئےجامع حکمت عملی تشکیل دے۔
وزيراعظم نے مہاجرين کانفرنس سے خطاب کیا۔خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ميں 25لاکھ افغان مہاجرين ہيں۔پاکستان افغان مہاجرين کی باعزت طریقےسےواپسی کاحامی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کانفرنس کاانعقادایسےوقت میں ہورہاہے،جب مہاجرین کی بڑی تعدادہجرت کررہی ہے۔وقت آگیاہےکہ عالمی برادری مہاجرین کیلئےجامع حکمت عملی تشکیل دے۔
وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ قانونی مہاجرین کیلئے راہیں کھلنی چاہیئے۔مہاجرین کیلئے نیویارک اعلامیہ اہم قدم ہوگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان4دہائیوں سےافغان مہاجرین کابوجھ اٹھارہاہے۔مہاجرین کی تعدادمیں اضافے سے مشکلات میں اضافہ ہورہاہے،عالمی امدادمیں کمی کےباوجودہماری میزبانی میں کمی نہیں آئی۔
وزیر اعظم پاکستان نے کہا کہ وعدوں کو حقیقت میں بدلنا ایک اہم چیلنج ہے۔مہاجرین کی واپسی پاکستان اورافغانستان کےمفادمیں ہے۔انسانیت کی عظمت ہماری مشترکہ منزل ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ لاکھوں مہاجرین کو اس کانفرنس سے امیدیں ہیں۔ہمیں جبری نقل مکانی کی وجوہات کابھی جائزہ لیناہوگا،مسئلےکی وجوہات کوحل کئےبغیرمسئلہ کاحل ممکن نہیں۔لوگ غربت،جنگ یاتنازعات کےباعث ہجرت پرمجبورہیں۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔