پاکستان دہشت گردوں کا خاتمہ چاہتا ہے، خواجہ آصف
File Photoاسلام آباد:وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان دہشت گردوں کے ہرنیٹ ورک کاخاتمہ چاہتا ہے،نیشنل ایکشن پلان کے تحت ملک سے دہشت گردوں کا مکمل صفایا کیا جارہا ہے،بھارت کے اسلحہ کے انبار پاکستان کیلئے غیرمتوازن صورتحال کا پیش خیمہ ہیں۔
اطالوی وزیردفاع سین روبرٹا پنوٹی نے دورہ پاکستان کے دوران وزیردفاع خواجہ آصف سے ملاقات کی اورکہا کہ پاکستان نے خطے میں قیام امن کیلئے انتہائی اہم کردار ادا کیا ہے۔وزیردفاع نے کہا کہ پاکستان افغان مفاہمتی عمل میں کردارادا کرنے کوتیارہے۔ساتھ ہی خواجہ آصف نے واضح کیا کہ پاکستان دہشت گردوں کے نیٹ ورک کاخاتمہ چاہتاہے۔
وزیردفاع نے لائن آف کنٹرول پربھارتی اشتعال انگیزی کو دہشت گردی کیخلاف پاکستانی کاوشوں کیلئے دھچکہ قراردیا اورکہا کہ ہندوستان میں اقلیتوں کو درپیش خطرات باعث تشویش ہیں۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔