وزیراعظم کی جاپانی ہم منصب اور ترک صدر سے ملاقاتیں
فائل فوٹونیویارک:وزیراعظم نوازشریف نے نیویارک میں جاپانی ہم منصب اور ترک صدر سے ملاقاتیں کیں اور انہیں کشمیر میں ہونے والے بھارتی مظالم سے آگاہ کیا ۔
وزیراعظم نے عالمی برادری سے بھارت کے مظالم بند کروانے کی اپیل کی ۔
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے پہلےوزیراعظم نوازشریف عالمی رہنماؤں کو کشمیر میں بھارتی مظالم کے حوالے سے آگاہ کرنے کے مشن پر ہیں۔
وزیراعظم نے منگل کے روز جاپانی وزیراعظم اور ترک صدر سے ملاقاتیں کیں،وزیراعظم شنزو آبے سے ملاقات میں بھارت اور افغانستان کے معاملات بھی زیر غور آئے۔
اس موقع پر وزیراعظم نے جاپانی ہم منصب سے کہا کہ جاپان بڑا ملک ہونے کے ناطے اپنا اثرورسوخ استعمال کرتے ہوئے بھارت پر زور دے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ختم کرے۔
انہوں نے کہا کہ کشمیریوں عالمی برادری کے وعدے کے مطابق اپنی منزل کے تعین کی اجازت دی جائے۔
جاپانی وزیراعظم نے کشمیر کی صورتحال پر تشویش کا اظہارکیا اور دہشتگردی کے خاتمے کے حوالے سے پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔
وزیراعظم نوازشریف نے ترکی صدر رجب طیب اردوان سے بھی ملاقات کی،وزیراعظم نے ترک صدر کو بھی مقبوضہ کشمیر میں ظلم و بربریت سے آگاہ کیا۔
صدر رجب طیب اردواں کا کہنا تھا کہ او آئی سی کا انسانی حقوق کمیشن حقائق جاننے اوربھارتی مظالم کاجائزہ لینے مقبوضہ کشمیر جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ ہمارا جینا مرنا آپ کے اور آپکا جینا مرنا ہمارے ساتھ ہے،پاکستان اور ترکی یکجان اور دو قالب ہیں۔
وزیراعظم نواز شریف نے اہم امور پر ترکی کی مکمل حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے نیوکلئیرسپلائرزگروپ میں ترکی کے تعمیری کردار کا بھی شکریہ ادا کیا۔














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔