مشیر خارجہ سرتاج عزیز کی 3ممالک کے وزرائے خارجہ سے ملاقاتیں

اپ ڈیٹ 21 ستمبر 2016 10:38am
وزراء خارجہ نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کامیابیوں کو سراہا - فائل فوٹو وزراء خارجہ نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کامیابیوں کو سراہا - فائل فوٹو

نیویارک:مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے3ممالک کے وزراء خارجہ سے ملاقاتیں کی ہیں،وزرائے خارجہ نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کامیابیوں کو سراہا ۔

مشیرخارجہ سرتاج عزیزنے جاپان، آسٹریا اورسوئٹزرلینڈ کے وزرائے خارجہ سے الگ الگ ملاقات کی۔

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق ملاقات میں تینوں ممالک کے وزراء خارجہ نے پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف پاکستانی کاوشوں کوسراہا ۔

سرتاج عزیز نے بتایا کہ دہشت گردی کے خلاف آپریشنزکے باعث ملک میں سیکیورٹی صورتحال بہترہوئی ہے جس سے ملکی معیشت بھی بہترہورہی ہے ۔

سرتاج عزیزنے وزرائے خارجہ کوکشمیرمیں جاری بھارتی مظالم سے بھی آگاہ کیا اورکہاکہ جنوبی ایشیاء میں امن واستحکام کیلئے مسئلہ کشمیرکا اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ناگزیرہے۔