پاکستان کا ہر فورم پر ساتھ دیں گے، چین
فائل فوٹونیو یارک:چين نے پاک بھارت کشيدگی ختم کرنے میں تعمیری کردار کی پیش کش کرتے ہوئے واضح کیا ہےکہ وہ دنیا کے ہرفورم پر پاکستان کے ساتھ کھڑا رہے گا۔
نیویارک میں پاک چین وزراء اعظم کی ملاقات میں اہم امور پر بات چیت ہوئی، دونوں ممالک کے اعلی حکام بھی اس میں شریک تھے۔ وزیراعظم نوازشریف نے چینی ہم منصب کومقبوضہ کشمیرمیں بھارتی مظالم سےآگاہ کیااور مسئلہ کشمیر سےمتعلق چین کےبیان کاخیرمقدم کیا۔
وزیراعظم پاکستان نواز شریف کا کہناتھاکہ پرامن ہمسائیگی ہمارا وژن ہے، ہم ہر قسم کی دہشتگردی کی مذمت کرتے ہیں، کامیاب آپریشن ضرب عضب سے دہشت گردوں کانیٹ ورک توڑدیا ہے۔
چینی وزیراعظم کاکہناتھاکہ کشمیر پر پاکستان کا مؤقف بہت اہم ہے، توقع ہے کہ عالمی برداری مسئلہ کشمیر کو بہترطورپرسمجھے گی۔ پاکستان دہشت گردی کا خود شکار ہے، امید ہے موجودہ پاک بھارت صورتحال کشیدہ نہیں ہوگی، دونوں کے تعلقات میں بہتری کیلئے چین تعمیری کردار ادا کرنے کو تیار ہے۔
وزیراعظم لی کی چیانگ کا کہناتھاکہ چین دنیا کے ہر فورم پر ہمیشہ پاکستان کے ساتھ کھڑا ہوگا اور اسکی حمایت میں آواز بلند کرے گا۔
انہوں نے پاکستان میں چینی عملے کو مؤثرترین سیکیورٹی فراہم کرنے پر شکریہ بھی ادا کیا اور کہاکہ پاک چین دوستی ہمیشہ قائم رہنے والا تعلق ہے۔ گوادر میں فراہم کی جانے والی سہولتوں میں مزید اضافہ کیا جائے گا۔
چینی وزیراعظم نے جلد دورے پاکستان کی دعوت بھی قبول کر لی۔













اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔