پاکستانی ہائی کمشنرعبدالباسط کی بھارتی وزارت خارجہ میں طلبی
نئی دہلی:بھارت ميں پاکستانی ہائی کمشنرعبدالباسط کو بھارتی وزارت خارجہ میں طلب کیا گیا۔
نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط کی بھارتی وزارت خارجہ میں طلب کیا گیا اور بھارتی سیکریٹری خارجہ جے شنکر نے انہیں مقبوضہ کشمیر کے اُڑی سیکٹر میں ہونے والے حملے پر اپنی تشویش سے آگاہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ بھارت کو رواں برس دہشتگردی کے کئی واقعات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
جے شنکر کا کہنا تھا کہ پاکستان نے اپنی سرزمین دہشتگردی کیخلاف استعمال نہ ہونے کا یقین دلایا ہے اور اسے اپنے اس کمٹمنٹ پر قائم رہنا چاہیئے۔
انہوں نے پیشکش کی کہ اگر پاکستان اڑی اور پونچھ حملے کی تحقیقات میں دلچسپی لیتا ہے تو بھارت شواہد فراہم کرنے کیلئے تیار ہے۔
جے شنکر نے پاکستان کی جانب سے مثبت ردعمل کی امید ظاہر کی۔














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔