عدالت کا سافٹ وئیرکمپنی ایگزیکٹ کےاکاؤنٹس بحال کرنے کا حکم
فائل فوٹوکراچی:کراچی کی مقامی عدالت نے منی لانڈرنگ کیس میں سافٹ وئیرکمپنی ایگزیکٹ کے تمام منجمد اکاؤنٹس فوری طور پر بحال کرنے کا حکم دے دیا۔
عدالت کے مطابق ایف آئی اے رقم کو بیرون ملک منتقل کرنے کا الزام ثابت نہیں کرسکی،کیس کا تفصیلی فیصلہ سناتے ہوئے عدالت نے اکاؤنٹس کے ذریعے ٹرانزیکشنز کی بھی اجازت دے دی۔
واضح رہے کہ ایف آئی اے نے ایگزیکٹ کے سی ای او شعیب شیخ کو 25 مئی 2015 کوگرفتارکیا تھا،اور شعیب شیخ سمیت دیگر ملازمین پرجعلی ڈگری اورمنی لانڈرنگ کے مقدمات قائم کئے گئے تھے۔
عدالت نے تقریباً 15ماہ بعد عدم ثبوت کی بنا پر منی لانڈرنگ کیس میں کمپنی کے سی ای او سمیت دیگر ملازمین کو رہا کردیا،تاہم جعلی ڈگری کیس میں شعیب شیخ سمیت دیگر ملازمین ضمانت پر رہا ہیں۔
مقبول ترین












اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔