عوام نے 10 روپے کا نیا سکہ مسترد کر دیا
فائل فوٹو
اسلام آباد:حکومت پاکستان کی جانب سے 10 روپے کے نئے سکے کے اجرا ءکے فیصلے کو شہریوں کی اکثریت نے مسترد کردیا۔
تفصیلات کے مطابق، شہریوں کی اکثریت نے وفاقی حکومت کے 10 روپے کے نوٹ کو سکے سے بدلنے کے فیصلے پر تنقید کا نشانہ بنایا۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ اس فیصلے سے مسائل میں اضافہ ہو گا،اب انھیں بچوں کو 20 روپے کا نوٹ دینا پڑے گا۔
ان کا کہنا ہے کہ 5روپے کے بعد اب 10 روپے کے نوٹ کو ختم کرنا کرنسی کی قدر کو کم کرنے کے مترادف ہے۔
دوسری جانب اقتصادی ماہرین کا مؤقف ہے کہ نوٹ کے بدلے سکے کے اجرا ءسے ملکی معیشت پر تو خاص اثر نہیں پڑے گا البتہ عوام پر اس کا نفسیاتی اثر ضرور ہو گا۔
ان کا کہنا ہے کہ عوام سکے کو نوٹ کے مقابلے میں ہمیشہ کم اہمیت دیتے ہیں جس سے نفسیاتی طور پر کرنسی کی قدر کم ہوتی محسوس ہوتی ہے۔ اقتصادی ماہرین کے مطابق 10 روپے کے سکے کے اجرا ءسے مہنگائی میں بھی اضافہ ہو گا۔












اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔