جنرل راحیل شریف نے 7 دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کر دی
File Photoراولپنڈی:آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے سات دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کر دی ہے۔ موت کی سزا پانے والے یہ دہشت گرد معصوم شہریوں، پولیس اور آرمڈ فورسز کے حکام کے قتل میں ملوث تھے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے سات دہشت گردوں کی سزئے موت کی توثیق کر دی۔ دہشت گردوں کو فوجی عدالتوں سے سزائے موت سنائی گئی تھی۔
سزائے موت پانے والوں میں محمد قاسم، عابد علی، محمد دانش ، جہانگیر حیدر، زیشان، معتبر خان، رحمان الدین شامل ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سزائے موت پانے والے یہ دہشت گرد، فوسز حملوں، فرقہ وارانہ قتل میں ملوث تھے، معتبر اور رحمان الدین کا تعلق ٹی ٹی پی سے تھا، قاسم، عابد اور دانش کا تعلق مختلف کالعدم تنظیموں سے تھا، سزا یافتہ دہشت گردوں نے عدالت میں اپنے جرم کا اعتراف کیا تھا۔












اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔