پاکستانی عوام اور افواج ملکی دفاع کیلئے ہروقت تیار ہیں،ترجمان دفتر خارجہ
ریڈیو پاکستاناسلام آباد:پاکستان نے اوڑی حملے پر بھارتی الزامات مسترد کرتے ہوئے کہاہےکہ پاکستانی عوام اور افواج ملکی دفاع کیلئے ہروقت تیار ہیں۔
ترجمان دفترخارجہ نفیس ذکریا نے اسلام آباد میں نیوزبریفنگ میں بتایاکہ اوڑی حملہ کے بعد بھارتی حلقوں نےغیرذمہ دارانہ بیانات دیئے۔ بھارت میں ریاستی پشت پناہی میں مسلم کش اقدامات ثابت شدہ ہیں۔ اس پر بھارتی سکالرز، فنکاروں نے اعزازات واپس کیے اور رکن لوک سبھا نے استعفیٰ دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ بهارت کے پاس ٹھوس ثبوت ہیں تو بتائے۔ اقوام متحدہ اور اوآئی سی نے بے گناہ کشمیریوں کے قتل کی تحقیقات کا مطالبہ بھی کیا ہے۔
ترجمان نے کہاکہ بھارتی وزیراعظم نے بلوچستان پر بیان دے کر ہمارے اندرونی معاملات میں مداخلت کی۔ براہمداغ بگٹی کی بھارتی شہریت کیلئے درخواست، دہشت گردی کیلئے بھارتی امداد کا ثبوت ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کل بھوشن یادیوسے تحقیقات مکمل ہوجائیں تو اس کے ثبوت اقوام متحدہ کو دینے کا فیصلہ کیا جائے گا۔
نفیس ذکریا کا کہنا تھا کہ ترجمان نے سعودی عرب میں پھنسے پاکستانیوں سے متعلق بتایا کہ کوئی متاثرہ کہیں اور نوکری تلاش کرتا ہے تو سعودی انتظامیہ اسے این او سی دے دیگی۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ نیویارک کے حالیہ دھماکے میں گرفتار افغان شہری 30سال سے امریکہ میں مقیم ہے، اس کی اہلیہ پاکستانی نہیں ہے بلکہ کابل میں پیدا ہونے والی افغان شہری ہے ۔












اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔