وزیر اعظم نواز شریف کے خطاب کے بعد بھارتی رہنماؤ ں کی دفاعی پوزیشن
-AP file photoوزيراعظم نوازشريف کے اقوام متحدہ سے خطاب نے بھارت کو شديد مايوسی میں دھکیل دیا ہے۔
وزیراعظم نوازشریف کے اقوام متحدہ سے خطاب کے بعد بھارتی رہنما دفاعی پوزیشن پر چلے گئے ہیں۔ان کے پاس مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا کوئی جواب نہیں ہے۔
اقوام متحدہ میں مستقل بھارتی مشن کی فرسٹ سیکریٹری انعام گمبھیر مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر کچھ نہ بول پائیں اور پاکستان پر دہشتگرد ریاست ہونے کا الزام عائد کریا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اربوں ڈالر دہشتگردوں کی تربیت پر خرچ کر رہا ہے۔
بھارتیہ جنتا پارٹی کے جنرل سیکریٹری رام مادھو نے کہا کہ کسی وضاحت کی ضرورت نہیں ہے، بس پاکستان کو فوراً دہشت گرد ریاست قرار دے دیا جائے۔
کانگریسی رہنما ششی تھرور بولے کہ بات چیت کا مرحلہ تو ختم ہوگیا ہے، اب بھارت کو پاکستان کیخلاف مختلف طریقہ اختیار کرنا ہوگا۔
بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان وکاس سواروپ نے کہا کہ نوازشریف نے برہان وانی کی شہادت کا ذکر کرکے پاکستان کے دہشتگردی سے تعلق کا ثبوت دے دیا۔












اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔