سپریم کورٹ:شیخ رشیدنےوزیراعظم کی نااہلی سے متعلق درخواست دائرکردی
فائل فوٹواسلام آباد:عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے وزیراعظم کی نااہلی سے متعلق درخواست سپریم کورٹ میں دائر کردی۔
سپریم کورٹ میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف صادق اور امین نہیں رہے، پاناما پیپرزسے اثاثے چھپانا ثابت ہو گیا،نااہل قرار دیا جائے۔
درخواست میں وزیراعظم نواز شریف،نیب ایف بی آر اور سیکرٹری لاء کو فریق بنایاگیا ہے۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ نیب اور ایف بی آر کو لوٹی رقم واپس لانے کا حکم دیا جائے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کے خلاف آرٹیکل 62اور63 کے تحت درخواست جمع کروا دی ہے،کیس خود لڑوں گا۔
انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ سے رجوع کرنے سے قبل اسپیکر اورالیکشن کمیشن کے پاس گئے تھے،ایک اللہ کے پاس جانا باقی رہ گیا ہے باقی تمام فورمز سے رجوع کر چکے ہیں۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔