اڑی حملہ ،بھارتی ڈی جی ایم او نے الزام کی تردید کی، نثار

شائع 23 ستمبر 2016 02:08pm
File Photo File Photo

اسلام آباد:وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہا ہے کہ اڑی حملے کا بھارت کے پاس کوئی ثبوت نہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ۔چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ بھارت کو خود کچھ نہیں پتا، بھارت خود طے نہیں کر سکا،حملہ کس نے کیا۔

چوہدری نثارکا کہنا تھا کہ اڑی حملہ جاری تھا کہ الزامات پاکستان پر لگانا شروع کر دیئے،بھارت کے ڈی جی ایم او نے الزامات کی خود تردید کردی۔