سیب کو کھانے کے علاوہ اسکے اور کیا فوائد ہیں؟
فائل فوٹویہ کہاوت تو سب نے سنی ہوگی کہ 'ایک سیب روزانہ کھائیں اور ڈاکٹر سے دور رہیں' لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ سیب ایک ایسا پھل ہے، جس کے کھانے کے علاوہ بھی بے شمار فائدے ہیں۔
سیب سے نہ صرف آپ کی صحت اچھی ہوتی ہے بلکہ اس سے آپ کو کئی دوسرے فائدے بھی حاصل ہوسکتے ہیں۔
کیا آپ جانتے ہیں دانتوں کی صفائی سے لےکر سردرد کو دور کرنے میں سیب انتہائی مددگارثابت ہوسکتا ہے۔
:اس کے علاوہ آپ سیب سے کون سے فائدے حاصل کرسکتے ہیں، وہ درج ذیل ہیں
٭ دانتوں کی صفائی

کھانا کھانے کے بعد لوگوں میں دانت برش کرنے کی عادت ہوتی ہے جوکہ ایک بہت اچھی بات ہے۔ لیکن کیا آپ کو معلوم ہے کہ اگر آپ کھانا کھانے کے بعد دانت برش کرنے کے بجائے ایک سیب کھالیں تو اس سے آپ کے دانت اچھی طرح سے صاف ہوجاتے ہیں اور آپ کو دانت برش کرنے کی ضرورت نہیں پڑتی۔
٭ سردرد دور کرتا ہے

ہرے رنگ کا سیب آپ کو سردرد سے فوری نجات دلاتا ہے۔ اگر آپ کو شدید سر میں درد محسوس ہورہا ہے تو آپ ہرے رنگ کے سیب کو کاٹ کر کھالیں اس سے آپ کے سرکا درد فوری طور پر دور ہوجائے گا۔
٭ براؤن شوگر کو جمنے سے بچاتا ہے

اکثر حبس کے موسم میں چینی وغیرہ جمنا شروع ہوجاتی ہے ، جس کی وجہ سے لوگ چیزوں سے استعمال کرنا چھوڑ دیتے ہیں اور اس طرح چیزیں خراب ہونا شروع ہوجاتی ہیں۔ اگر آپ ایک پلاسٹک بیگ میں ایک ٹکرا سیب کا ڈال کر اس میں براؤن شوگر ڈال دیں تو اس سے آپ کی جمی ہوئی براؤن شوگر بالکل پہلے جیسی ہوجائے گی۔
٭ کھانے کو جوسی بناتا ہے

اگر آپ ہول چکن پکاتے ہیں اور وہ بہت زیادہ ڈرائی ہوجاتی ہے تو اس کا بہترین حل یہ ہے کہ آپ چکن کے اندر سیب کاٹ کر رکھ دیں اور پھر چکن کو اون میں ڈال کر بیک کرلیں۔ اس عمل سے آپ کی ہول چکن نہایت جوسی اور لذیذ بنے گی۔
٭ نمک کی زیادتی کم کرتا ہے

اگر کھانا بناتے ہوئے سالن میں نمک زیادہ مقدار میں ڈال جائے تو گھبرانے کی بالکل ضرورت نہیں ہے۔جب سالن نمک زیادہ ڈال جائے تو اس میں سیب اور آلو کے چند ٹکڑے ڈال دیں اور 10 منٹ تک پکائیں، پھر 10 منٹ بعد سیب اور آلو کے ٹکڑوں کو نکال دیں۔ اس سے سالن میں موجود اضافی نمک ختم ہوجائے گا۔
٭ آئلی بالوں کا بہترین حل

اگر آپ کے بال بہت زیادہ آئلی ہیں تو آپ بالوں میں شیمپو اور کنڈیشنر کرنے کے بعد اپنے بالوں کو سیب کے سرکے سے دھو لیں۔ اس عمل سے آپ کے بالوں میں سے اضافی آئل ختم ہوجائے گا۔
٭ جھریاں ختم کرتا ہے

اگر آپ اپنے چہرے پر موجود جھریوں اور جھائیوں سے پریشان ہیں تو اس کے لیے آپ کو محض ایک سیب درکار ہے۔ ایک سیب لے کر اس کو چھیل لیں اور اس کو اچھی طرح گھس لیں، جب چھوٹے ٹکڑے ہوجائیں تو چہرے پر 15 منٹ کیلئے لگاکر رکھ لیں اور 15 منٹ بعد اپنے چہرے کو نیم گرم پانی سے دھو لیں۔
نوٹ: یہ مضمون محض عام معلومات کیلئے ہے، اس پر عمل کرنے سے قبل اپنے معالج سے ضرور مشورہ کرلیں۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔