سیف کرینہ نےسوچا اپنے بچے کیلئےانوکھا نام

شائع 26 ستمبر 2016 07:47am

saif0000

ممبئی:بولی وڈ کی معروف ادکارہ کرینہ کپور خان ان دنوں اپنے ہونے والے بچے  کے حوالے سے خبروں کی زینت بنی ہوئی ہیں۔

بھارتی میڈیا میں لگتا ہے  دونوں(سیف علی خان ،کرینہ کپور)کے والدین بننے کی خبر کے  علاوہ  اور کوئی خبر ہے ہی نہیں۔

جب ہی تو کرینہ کی ہر حرکت پر میڈیا کی نظر ہے،چاہے وہ ماڈلنگ کررہی ہوں ،فیشن شوز میں حصہ لے رہی ہوں یا کچھ بھی کررہی ہوں ،بھارتی میڈیا ان کے پل پل کی خبر لوگوں تک پہنچانا اپنا فرض سمجھتا ہے۔

بولی وڈ ببل کے مطابق کرینہ نے دوران حمل ایک فیشن شو میں حصہ لے کر ان باتوں کو بے بنیاد قرار دیا دے دیا جس کے مطابق حمل کے دوران خواتین کو کام نہیں کرنا چا ہئے۔

کرینہ کا ا س حوالے سے کہنا تھا کہ'  جب تک مجھے کام ملے گا کروں گی،میرے حاملہ ہونے سے میرے کام پر کوئی اثر نہیں پڑتا۔'

حال ہی میں کرینہ اپنے بہترین دوست اور معروف ڈیزائنر منیش ملہوترا کے ساتھ ایک انٹرویو میں شریک تھیں جہاں ان سے سوال پوچھا گیا کہ جب آپ نے سیف کو بتایا کہ آپ ماں بننے والی ہیں ان کا ردعمل کیسا تھا؟

اس کے جواب میں کرینہ کا کہنا تھا کہ سیف بہت زیادہ خوش ہوئے ،انہوں نے مزید کہا کہ سیف ہمارے بچے کا نام 'سیفینا' رکھنا چاہتے ہیں۔

واضح رہے کہ سیفینا کرینہ کپور اور سیف علی خان کو میڈیا کی جانب سے دیا گیا نام ہے ،جب دونوں کے بارے میں کوئی خبر پبلش ہوتی ہے ،انہیں اسی نام سے پکارا جاتا ہے۔

مزید پڑھیئے: کرینہ کپور نے بھارتی روایت کو ٹھکرادیا