جیکولین فرنینڈس نےفلموں کے علاوہ ایک اور دلچسپ کام ڈھونڈھ لیا
ممبئی: سری لنکا کی سابق ملکہ حسن اور بولی وڈ کی معروف اداکارہ جیکولین فرنینڈس کئی کامیاب فلمیں دینے کے بعدان دنوں بولی وڈ کے مختلف پروجیکٹس میں مصروف ہیں۔
لیکن اتنی مصروفیت کے بعد بھی جیکولین نے اپنے لئے نیا کام ڈھونڈھ لیا ہے ،کِک اسٹار یوگا ٹیچر بن کر سب کو یوگا سیکھا رہی ہیں۔
ڈی این اے انڈیا کے مطابق جیکولین اسکرین پر بہت خوبصورت نظر آتی ہیں ،اور اس خوبصورتی کو برقرار رکھنے کیلئے وہ یو گا کرتی ہیں ۔
اب انہوں نے اپنے اس ہنر کو دوسروں کو بھی سیکھانے کا فیصلہ کیا ہے ،لہٰذا جیکولین اپنے والدین اور بہن بھائیوں کو یوگا سیکھا رہی ہیں۔
اس حوالے سے ان کے ترجمان کا کہنا ہے کہ یوگا انسانی صحت کیلئے بیحد ضروری ہے،اس کے علاوہ اس کے دماغ پر بھی مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں ۔
واضح رہے کہ جیکولین فرنینڈس اور ٹائیگر شروف کی گزشتہ کچھ عرصہ پہلے فلم اے فلائنگ جیٹ ریلیز ہوئی تھی،جسے مداحوں کی جانب سے ملا جلا ردعمل ملا تھا۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔