یہ تیل لگائیں ہفتوں میں لمبے گھنے بال پائیں
بال آپ کی شخصیت کا اہم جز ہیں ، اگر بال خوبصورت نہ ہوں تو شخصیت نا مکمل لگتی ہے، اس لئے ان کا خوبصورت اور گھنا ہونا ہر شخص کی خواہش ہے۔
مرد و خواتین اکثر بالوں کے گرنے کے مسائل سے پریشان رہتے ہیں ، اس کے علاوہ خواتین کی خواہش ہوتی ہے کہ ان کے بال لمبے گھنے اور خوبصورت ہوں، اور اس کے لئے وہ نت نئے پروڈکٹس استعمال کرتی ہیں مگر کوئی واضح فرق محسوس نہیں ہوتا۔
آج ہم آپ کو ایک ایسا خاص تیل بنانا بتائیں گے جسے لگا نے کے بعد آپ بالوں کے گرنے سے چھٹکارا حاصل کر لیں گے۔
اس کے علاوہ اس تیل کے باقاعدہ استعمال آپ کے بالوں کو گھنا اور لمبا کرنے میں بھی بیحد مددگار ثابت ہوگا۔
اس تیل کو بنانے کے لئے یہ چیزیں درگار ہیں
زیتون کا تیل : دو کھانے کے چمچ
کیسٹر آئل : دو کھانے کے چمچ
کھوپرے کا تیل : دو کھانے کے چمچ
ایلوریرا جیل: دو کھانے کے چمچ
ان تمام اجزاء کو یکجاں کر لیں اور کسی جار میں ڈال کر محفوظ کر لیں، اس تیل کو آپ ایک ہفتے میں دو بار استعمال کر سکتے ہیں ۔
اس تیل کے استعمال سے آپ بالوں میں واضع فرق محسوس کریں گے۔
نوت: یہ مضمون محض معلومات عامہ کے لئے ہے، اس پر عمل کرنے سے قبل اپنے معالج سے مشورہ ضرور کر لیں۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔