ان اداکاراؤں کے درمیان رشتے کی حقیقت جان کرآپ چونک جائیں گے
ممبئی:بھارتی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ دیویانکا تریپاٹھی(ایشیتا بھلا)اپنے مقبول ترین شو 'یہ ہیں محبتیں'کے ذریعے بھارت سمیت بیرون ملک بھی کافی شہرت حاصل کرچکی ہیں۔
انڈین ایکسپریس کے مطابق دیویانکا کی بہن(کزن)اداکارہ کنیکا تیواری بھارتی ٹی وی کے مقبول شو 'دیا اورباتی ہم2' میں مرکزی کردار ادا کریں گی۔
لیکن یہ پہلی بار نہیں ہے کہ کنیکا اداکاری کررہی ہیں بلکہ اس سے پہلے وہ 2012 میں ریلیز ہوئی سپر ہٹ فلم 'اگنی پتھ' میں معروف اداکار ہرتیک روشن کی بہن کا کردار داکرچکی ہیں۔
واضح رہے کہ دیا اور باتی ہم بھارتی ٹی وی کا مقبول ترین شو تھا جس کی 11 ستمبر کو آخری قسط پیش کی گئی تھی،شو کی مقبولیت کے پیش نظر اسے دوبارہ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس میں کنیکا تیواری اپنی اداکاری کا جادوجگائیں گی۔


















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔