ہم چہل قدمی کرتے ہوئےہاتھ کیوں ہلاتے ہیں؟

شائع 29 ستمبر 2016 11:17am
فائل فوٹو فائل فوٹو

کیا آپ نے کبھی اس بات پر غور کیا ہے کہ جب بھی ہم چل رہے ہوتے ہیں تو ہمارے ہاتھ خودبہ خود ہل رہے ہوتے ہیں۔ لیکن چہل قدمی کرتے ہوئے ہاتھوں کے ہلنے کے پیچھے وجہ کیا ہے؟

ماہرین کے مطابق ہم چلتے ہوئے ہاتھوں کوہلاکر اپنی جسم میں موجود انرجی کو بچا رہے ہوتے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ چلتے ہوئے ہاتھوں کا ہلنا ایک قدرتی عمل ہے۔ ماہرین کا مزید کہنا ہے کہ ہماری ٹانگوں کی حرکت ہاتھوں سے جڑی ہوتی ہے۔ جب ہم آگے کی جانب بڑھ رہے ہوتے ہیں ۔ جب بائیں  پاؤں کو آگے کرتے ہیں تو دایاں ہاتھ آگے آتا ہے، اسی طرح جب دائیں پاؤں کو  آگے بڑھاتے ہیں تو بایاں ہاتھ آگے کی جانب بڑھتا ہے۔

ہاتھوں کے ہلنے سے ہمارے جسم میں موجود انرجی کم خرچ ہوتی ہے۔جب ہم چل رہے ہوتے ہیں تو ہمارے ہاتھ پنڈولم کا کام سرانجام دے رہے ہوتے ہیں۔

ماہرین نے اس بات سے بھی خبردار کیا ہے کہ اگر ہم چلتے ہوئے ہاتھوں کو حرکت نہیں دیں گے تو اس عمل سے ہماری ریڑھ کی ہڈی متاثر ہوسکتی ہے۔