کسی کے گھر جارہے ہیں تو ان10 باتوں کا خاص خیال رکھیں

شائع 13 اکتوبر 2016 06:05am

 

فائل فوٹو فائل فوٹو

جب آپ کسی کے گھر جاتے ہیں تو آپ کے آداب اور مزاج لوگوں پر گہرا اثر ڈالتے ہیں۔ اگر آپ کسی کے مہمان بنے ہیں تو میزبان کے گھر جاکر چند باتوں کا خیال کریں۔

درج ذیل چند باتوں کا ذکر کیا جارہا ہے۔ جب بھی آپ کسی کے گھر مہمان بنیں تو ان باتوں کا خاص خیال رکھیں۔

٭ اپنی آمد کیلئے پہلے مطلع کردیں

Image result for Be clear about your arrival and departure dates

جب بھی کسی کے گھر جانے کا ارادہ کریں تو پہلے اس شخص کو اپنی آمد کے لئے مطلع کردیں اور میزبان کو اس بات کی بھی وضاحت کردیں کہ آپ کتنے لوگوں کے ہمراہ ان کے گھر جائیں ۔ لیکن سب سے پہلے یہ پوچھ لیں کہ میزبان کون سے دن فارغ ہیں تاکہ پھر آپ اسی حساب سے ان کے گھر جائیں۔

٭ تحفے لے کر جائیں

Image result for Bring a gift

جب بھی کسی کے گھر جائیں تو آپ تحفے ضرور لے کر جائیں ضروری نہیں ہے کہ آپ بہت مہنگے تحفے خریدیں بلکہ آپ کھانے کی کوئی چیز بھی تحفے کے طور پر لے کر جاسکتے ہیں، جیسے پھل، بسکٹس اور چپس وغیرہ۔

٭گھر کے آداب ضرور پوچھ لیں

Image result for slippers outside the house

جب بھی آپ کسی کے مہمان بن کر جائیں تو میزبان سے ان کے گھر کے آداب کے حوالے سے ضرور پوچھ لیں۔ ایسا نہ ہو کہ آپ کے کسی عمل سے ان کو کچھ برا لگ جائے اور ایک اچھا ماحول خراب ہوجائے۔

٭ زیادہ کپڑے لانڈری نہ کریں

Image result for person laundering

اگر آپ کسی کے گھر تھوڑے دن قیام کرنے کی غرض سے جارہے ہیں تو اس بات کا ضرور خیال رکھیں کہ آپ اپنے میزبان کوزیادہ کپڑے لانڈری کرنے کے لئے نہیں دیں یا کوئی بھی ایسا کام کرنے سے گریز کیا جائے جس سے آپ کے میزبان کو تکلیف ہو۔

٭ ہر کام میں مدد کریں

Image result for 2 women helping in kitchen

اپنے میزبان کے ساتھ ہر کام میں ہاتھ ضرور بٹائیں۔ اگر کھانا پک رہا ہے تو آپ بھی ان کے ساتھ کھانا بنوائیں۔ جب کھانا کھا چکے تو ان کے ساتھ مل کر کچن صاف کروائیں۔

٭ اپنا ٹوتھ پیسٹ لےکر جائیں

Bring your own toiletries

جب بھی کسی کے گھر رہنے جائیں تو اپنا صابن، ٹوتھ پیسٹ اور شیمپو ساتھ لے کر جائیں۔

٭ چھوٹی باتوں کا خیال کریں

Image result for switch off the lights after leaving room

جب آپ کسی کے گھر رہنے جائیں تو چھوٹی چھوٹی باتوں کا خیال ضرور رکھیں۔ جیسے جب بھی کمرے سے باہر آئیں تو لائٹ بند کرکے آئیں، کچن میں کیبنٹ سے کچھ نکالیں تو اس کا دروازہ اچھی طرح بند کریں، کچن میں کچھ کھایا ہے تو برتنوں کو دھوکر رکھیں۔

٭کمرے کو صاف رکھیں

Image result for Keep the guest room tidy

جب آپ کسی کے گھر رہنے جاتے ہیں تو وہ آپ کےلئے کمرے کو اچھے طریقے سے تیار کرتے ہیں۔ لہذا آپ بھی ان کی چیزوں کا خیال کریں اور ان کے دیئے ہوئے کمرے کو صاف کرکے رکھیں۔کپڑوں کو یاتو سوٹ کیس میں رکھیں یا پھر الماری میں رکھیں۔

٭ گھر کو صاف کرکے جائیں

Image result for Leave the house as neat as possible

جب بھی میزبان کے گھر سے واپس جانے لگیں تو جتنا ممکن ہوسکتا ہے گھر کو صاف کردیں۔ بستر کی چادر کو ٹھیک کرکے جائیں، باتھ روم میں کو بھی اچھی طرح صاف کریں اور ہر چیز کو اس کی جگہ پر رکھ کر جائیں۔