فواد خان کی جانب سے ٹھکرائے جانے والےکامیاب پاکستانی ڈرامے
جیسا کہ سب جانتے ہیں فواد خان کا شمار پاکستان کے ورسٹائل اداکاروں میں ہوتا ہے،انہوں نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا نہ صرف پاکستان میں بلکہ پاکستان سے باہر بھی منوایا ہے۔
ان کے روشن کیرئیر میں اُن ڈراموں کا بہت بڑا ہاتھ ہے جنہوں نے پاکستانی میڈیا میں مقبولیت کے جھنڈے گاڑ دئیے۔
آج ہم آپ کو ان ڈراموں کے بارے میں بتائیں جو کہ بیحد کامیاب ہوئے، لیکن اگر فواد ان ڈراموں میں مرکزی کردار ادا کرتے تو یقینا ان کے کرئیر کو چار چاند لگ سکتے تھے۔
آئیے دیکھتے ہیں فواد خان کی جانب سے ٹھکرائے جانے والے اہم کردار جنہوں نے بعد میں بہت مقبولیت حاصل کی۔
پیارے افضل
پاکستان شوبز انڈسٹری کےمقبول ترین ڈرامے پیارے افضل کےمرکزی کردار کی آفر پہلے فواد خان کو کی گئی تھی مگر ان کی جانب سے انکار کئے جانے کے بعد حمزہ علی نے اسے بخوبی نبھایا اور بیحد مقبولیت حاصل کی ۔
صدقے تمہارے
پاکستانی نجی چینل کا ایک اور خوبصورت ڈرامہ صدقے تمہارے جس میں مرکزی کردار ماہرہ خان نے نبھا یاتھا ،جبکہ ڈرامے کی پروڈیوسر ماہرہ کے ساتھ فواد خان کو کاسٹ کرنا چاہتی تھیں،لیکن فواد نے اس ڈرامے کیلئے بھی منع کردیا۔
شک
پاکستان کے باصلاحیت اداکار عدیل ہاشمی،صنم سعید اور عائشہ خان جیسی بڑی کاسٹ پر مشتمل ڈرامہ شک پہلے فواد خان کو آفر کیا گیا تھا،تاہم انہوں نے اس کردار کیلئے بھی منع کردیا۔
نیت
ماہرہ خان ، احسن خان اور ہمایوں سعید کے مشہور ڈرامے نیت کی ہدایات جانی مانی ہدایت کارہ مہرین جبار نے دیں تھیں،ان کی یہ خواہش تھی کہ اس ڈرامے میں مرکزی کردار فواد خان اد اکریں ،لیکن ایسا ہو نہ سکا۔
متاعِ جاں ہے تو
پاکستانی نجی چینل کا ایک اور مشہور ڈرامہ متاعِ جاں ہے تو میں مرکزی کردار پہلے فواد خا ن کو آفر کیا تھا لیکن فواد نے اسے بھی ٹھکرادیا ،بعد میں یہ ڈرامہ شہرت حاصل کرنے میں کامیاب ہوگیا۔
بشکریہ:اسٹائل ڈاٹ پی کے






















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔