ٹیکنالوجی سے لگاؤ کیسے کم کیا جائے؟

شائع 13 اکتوبر 2016 11:30am
فائل فوٹو فائل فوٹو

آج کل ہر عمر کے شخص کے پاس موبائل فون موجود ہے۔ ہر تقریب یا محفل میں لوگوں کے درمیان بیٹھ کر موبائل استعمال کرنے کا رواج بہت عام ہوگیا ہے۔

جوکہ محفل کے آداب بالکل خلاف ہے۔ لیکن اس کے باوجود لوگ اس کام پر عمل پیرا ہیں۔

جیسے زمانہ جدید ہوتا جارہا ہے اور نت نئی ایپس متعارف کروائی جارہی ہیں، لوگوں کا رجحان موبائل ایپس کی جانب بڑھتا جارہا ہے اور لوگوں میں ٹیکنالوجی سے لگاؤ بڑھتا جارہا ہے۔

آج ہم آپ کو چند ایسی ٹپس سے آگاہ کریں گے جن کے ذریعے آپ کو ٹیکنالوجی سے لگاؤ کم ہوگا اور آپ کا رجحان دوسرے کاموں میں زیادہ بڑھے گا۔

٭ زیادہ فارغ نہیں رہیں

اکثر فارغ اوقات میں لوگ فون کا استعمال زیادہ کرتے ہیں۔ لہذا کوشش کریں کہ اپنے آپ کو مختلف کاموں میں مصروف رکھیں تاکہ آپ کو فون استعمال کرنے کا وقت ہی نہ مل سکے۔ فارغ وقت میں فون استعمال کرنے کے بجائے کتاب پڑھنے، چہل قدمی یا کچھ مضمون لکھنے کو ترجیح دیں۔

٭ سونے سے قبل سب بند کردیں

جب بھی سونے کےلئے لیٹیں تو اپنے وائی فائی سمیت اپنے فون کو بھی پاور آف کرکے سوئیں تاکہ فون کی وائبریشن سے آپ کی نیند ڈسٹرب نہ ہو اور آپ رات بھر پرسکون نیند سو سکیں۔

٭ موبائل مقررہ وقت تک استعمال کریں

ہر وقت موبائل کا استعمال اچھی بات تصور نہیں کی جاتی۔ فون کو استعمال کرنے کا ایک وقت مقرر کرلیں اور اسی وقت میں جتنا فون استعمال کرنا چاہتے ہیں آرام سے کرلیں۔ کھانے کی میز پر فون ہرگز استعمال نہیں کریں۔

٭ نوٹیفیکیشن آف کردیں

جب بھی دفتر یا کالج کا کوئی کام کررہے ہوں تو اپنے فون کی نوٹیفیکیشن کو آف کردیں، تاکہ فون کے بار بار بجنے سے آپ کا کام اثرانداز نہیں ہو اور آپ باآسانی سارا کام سرانجام دے دیں۔