راہداری منصوبے کے ڈیزائن میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی،شہباز شریف
لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کا ڈیزائن تبدیل نہیں کیا گیا مخالفین منصوبے کو متنازعہ بنانے کی کوشش نہ کریں۔
گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور میں منعقدہ دوروزہ عالمی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا کہنا تھا کہ اقتصادی راہداری منصوبہ صرف پنجاب کی نہیں بلکہ چاروں صوبوں کی بہتری کے لیے سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے،منصوبے کا ڈیزائن اب بھی وہی ہے جو آغازمیں تھا،انہوں نے کہا راہداری منصوبے کے ڈیزائن میں کسی قسم کی کوئی تبدیلی نہیں کی گئی،چینی سفیر بھی اس کی تصدیق کرچکے ہیں،اب اسے متنازعہ نہ بنایا جائے۔
شہبازشریف کا کہنا تھا کہ اس منصوبے کے تحت چھتیس ارب ڈالر پاور سیکٹر کوفراہم کیے جارہے ہیں انہوں نے کہا آئندہ سال فروری میں تین سو طلبہ کو لسانیات کے کورس کے لیے چین بھی بھیجا جائے گا تمام یونیورسٹیز طلبہ کو تیار کریں۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔