کاجول نے سلمان خان کو انکار کیوں کیا؟

شائع 27 اکتوبر 2016 07:56am

salman-olaj

ممبئی: گزشتہ کچھ عرصے پہلےبولی وڈ کے سلطان سلمان خان کی سپر ہٹ فلمیں دبنگ ،اور دبنگ 2 کی کامیابی کے بعد فلم کے ہدایت کار اور سلمان خان کے چھوٹے بھائی ارباز  خان نے اس کا تیسرا حصہ (دبنگ3)بنانے کا ارادہ ظاہر کیا تھا۔

ارباز خان بہت جلد فلم شوٹنگ شروع کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں، لیکن اس بار سلمان خان کے ساتھ مرکزی کردار میں سوناکشی سنہا نہیں بلکہ معروف اداکارہ کاجول نظر آئیں گی۔

جی ہاں  دبنگ 3 میں کاجول نے سوناکشی کو آؤٹ کرکےخود ان کی جگہ لے لی ہے،بھارتی میڈیا کے مطابق ہیروئن تبدیل کرنے کا فیصلہ فلمسازوں کا ہے،وہ چاہتے ہیں دبنگ3 میں کاجول اور سلمان کی جوڑی نظر آئے۔

رپورٹ کے مطابق ارباز خان کاجول کو اپنی فلم میں منفی کردار کیلئے سائن کرنا چاہتے ہیں ،لیکن کاجول نے فی الحال فلم میں کام کرنے سے منع کردیا ہے،ان کا کہنا ہے کہ' دبنگ 3 میں سلمان خان کا کرداران کے کردار سے زیادہ مضبوط ہے۔'

واضح رہے کہ کاجول اس سے قبل بھی'3 ایڈیٹ' جیسی سُپر ہٹ فلم  کو انکار کرچکی ہیں ،فلم کے ہدایت کار راج کمار ہیرانی انہیں عامر خان کے ساتھ کاسٹ کرنا چاہتے تھے لیکن انہوں نے منع کردیاتھا۔

بشکریہ:بولی وڈ لائف ڈاٹ کام