مشہور اداکارائیں جنہوں نے اپنے سےکم عمر کے جیون ساتھی کا انتخاب کیا

شائع 31 اکتوبر 2016 08:24am

aish0000

ممبئی:فلمی دنیا میں عمر محض نمبروں کا گیم ہوتی ہے،فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے اداکار اور اداکارائیں برسوں گزرنے کے  بعد بھی ویسے ہی نظر آتے ہیں جیسے 10 سال پہلے نظر آتے تھے۔

دلکش ،خوبصورت اور پُرکشش نظر آنے والی اداکارائیں جیون ساتھی کا انتخاب کرتےوقت اپنی عمر کو نہیں دیکھتیں ،بولی وڈ میں کئی اداکارائیں ایسی ہیں جنہوں نے اپنے سے چھوٹی عمر کے اداکاروں سے شادی کی اور آج ایک خوش و خرم زندگی گزار رہی ہیں۔

آئیے دیکھتے ہیں

بپاشا باسو،کرن سنگھ گروور

bipasha000000

بپا شاباسو اور کرن سنگھ گروور کی شادی کے چرچے بھارتی میڈیا میں کافی دنوں تک زبان زد عام رہے،بپاشا کی کرن سے یہ پہلی شادی جبکہ کرن کی تیسری شادی تھی، آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ کرن بپاشا سے عمر میں 3 سال چھوٹے ہیں ،لیکن اس جوڑی کے درمیان محبت دیکھ کر لگتا نہیں کہ عمر کا فرق دونوں کے درمیان کوئی بڑا مسئلہ ہے۔

ایشوریا رائے،ابھیشیک بچن

aish0000

ایشوریا رائے اور ابھیشیک بچن کی جوڑی بولی وڈ کی پُرکشش جوڑیوں میں سے ایک ہے،آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ ایشوریا رائے ابھیشیک سے پورے3 سال بڑی ہیں۔

فرح خان،شریش کندر

fara00000000

بولی وڈ فلم انڈسٹری کی معروف کوریو گرافرفرح خان ہدایت کارہ اور پروڈیوسر ہونے کے ساتھ بہترین بیوی بھی ہیں،فرح اور شریش  کی عمروں کے درمیان 8 سال کا فرق ہے،جی ہاں فرح خان اپنے شوہر  سے پورے 8 سال بڑی ہیں۔

سوہا علی خان،کنال کھیمو

soha000000

بولی وڈ کے چھوٹے نواب سیف علی خان کی چھوٹی بہن اور معروف اداکارہ سوہا علی خان نے اداکار کنال کھیمو کے ساتھ پسند کی شادی کی ہے،لیکن یہ بات بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ کنال سوہا سے 5 سال چھوٹے ہیں۔

ارجن رامپال،مہر جیسیا

arjun00000000

بولی وڈ کے پُرکشش ماڈل اور باصلاحیت اداکار ارجن رامپال 1998 میں مہر جیسیا کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھے،مہر ارجن سے عمر میں 2 سال بڑی ہیں،لیکن دونوں کے پیار نے عمر کے فرق کو اپنے رشتے میں رکاوٹ نہیں بننے دیا۔

شلپا شیٹھی،راج کندرا

shilpa000000

بولی وڈ کی معروف ادکارہ شلپا شیٹھی کیلئے کہا جاتا ہے کہ ان کی عمر نہیں بڑھتی،وقت کے ساتھ وہ مزید خوبصورت ہوتی جا رہی ہیں،اور ان کی یہ ہی خوبصورتی بھارت کے معروف بزنس مین راج کندرا کو بھا گئی اور انہوں نے اپنے سے 3 ماہ چھوٹی اداکارہ سے شادی کرلی۔

بشکریہ:بولی وڈ ببل