باہمت انسان ہونے کی نشانیاں

شائع 31 اکتوبر 2016 07:32am
فائل فوٹو فائل فوٹو

کہا جاتا ہے کہ انسان کے تجربات اس کو باہمت اور مضبوط بنا دیتے ہیں۔ لیکن کچھ لوگوں کے ساتھ اس کا بالکل الٹ ہوجاتا ہے۔

جہاں کوئی لوگ اپنے تجربات سے سیکھتے ہیں وہیں کچھ لوگ ایسے بھی ہیں جو اپنے تجربات سے بہت زیادہ مایوس ہوجاتے ہیں اور ان کے اندر منفی سوچ آنے لگتی ہے۔

آج ہم آپ کو چند ایسی باتیں بتائیں گے جن کو جان کر آپ اس بات کا اندازہ لگا سکتے ہیں کہ آپ ایک باہمت انسان ہیں یا نہیں ہے۔

نیچے چند باتوں کا ذکر کیا جارہا ہے جو آپ کو باہمت بناتی ہیں۔

٭ احساسات اور منطق کو ساتھ لے کر چلنا

کچھ لوگوں میں احساسات بہت زیادہ ہوتے ہیں جوکہ ان پر حاوی ہوجاتے ہیں۔ لیکن ایک باہمت انسان کی سب سے بڑی نشانی یہ ہے کہ وہ اپنے احساسات اور منطقوں کو بیلنس رکھے۔ احساسات کو اپنے اوپری حاوی نہ ہونے دے۔

٭ بدلتے حالات پر سمجھوتہ

زندگی کے حالات ہر وقت ایک جیسے نہیں رہتے وقت کے ساتھ ساتھ ہر چیزز تبدیل ہوجاتی ہے۔ وہ افراد جو بدلتے ہوئے حالات پر سمجھوتہ کرلیتے ہیں اور بدلتی ہوئی چیزوں کو سمجھ لیتے ہیں ان کا شمار باہمت لوگوں میں ہوتا ہے۔

٭اپنا وقت اچھی چیزوں پر وقف کرنا

وہ لوگ اپنا وقت اچھے اور مختلف کاموں میں وقف کرتے ہیں اور وقت کو اِدھر اُدھر ضائع کرنے کے بجائے کام پر دھیان دیتے ہیں، ایسے لوگوں کو باہمت لوگوں میں شمار کیا جاتا ہے۔

٭ اپنی غلطیوں سے سیکھنا

وہ لوگ جو اپنی غلطیوں پر دوسروں سے بحث کرنے کے بجائے ان سے کچھ نہ کچھ سیکھتے ہیں اور پھر ان غلطیوں کو دوبارہ نہیں دہراتے، ایسے لوگ بہت باہمت ہوتے ہیں۔

٭ دوسروں کی کامیابی پر خوشی

ایسے لوگ بہت کم پائے جاتے ہیں جو دوسروں کی خوشیوں میں شریک ہوتے ہیں اور ان کی خوشیوں کو مناتے ہیں۔ لیکن ایسے لوگ بہت باہمت اور دل کے بہت اچھے ہوتے ہیں جو دوسروں کی خوشیوں کو اپنی خوشیوں کی طرح مناتے ہیں۔

٭ زندگی کا مقصد ہونا

زندگی گزارنے کا کوئی نہ کوئی مقصد ہونا چاہیئے، لہذا جو باہمت لوگ ہوتے ہیں وہ اپنی زندگی کا کوئی مقصد بنالیتے ہیں اور پھر اس کو پورا کرنے کے لئے زندگی گزارتے ہیں۔ ایسے لوگ زندگی میں ملنے والی کامیابی کو سب کے سامنے ظاہر کرنے کے بجائے اپنے مہارتوں پر مزید کام کرتے رہتے ہیں تاکہ زندگی میں آگے چل کر بھی کامیابی سمیٹتے رہیں۔

٭ خوف پر قابو پانا

کچھ لوگ اپنے خوف پر قابو پانے کے لئے جت جاتے ہیں اور خوف کو شکست دے کر ہی سکون میں آتے ہیں، ایسے لوگ باہمت اور مضبوط ترین کہلاتے ہیں۔

٭ شکرگزار ہونا

کسی چیز میں ناکامی کا سامنا کرنا اور پھر سنبھل کر آگے بڑھ جانا باہمت ہونے کی سب سے بڑی نشاندہی کرتا ہے۔ باہمت لوگ بہت جلدی آگے بڑھ جاتے ہیں اور ماضی کو ماضی میں ہی رہنے دیتے ہیں۔

٭ سیکھنے کی جدوجہد

باہمت لوگوں کے لئے ہر دن نیا دن ہوتا ہے۔ ایسے لوگ ہر دن نئی چیزیں سیکھتے ہیں اور پرانے واقعات کو بھول کر آگے بڑھنے کا حوصلہ کرتے ہیں۔ اپنی زندگی میں ہونے والی پریشانیوں کو ختم کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ باہمت لوگ اپنی کمزوریوں پر کام کرتے ہیں اور اپنی کمزوریوں کو لے کر مایوس نہیں ہوتے۔

٭اپنی حیثیت کے مطابق رہنا

باہمت لوگ اپنی زندگی کے فیصلوں کو عقلمندانہ طریقے سے کرتے ہیں اور اپنی زندگی کو بھی میانہ روی سے گزارتے ہیں۔ ایسے لوگ دوسروں کی زندگیوں سے کوئی سروکار نہیں ہوتا اور نہ ایسے لوگ دوسروں سے متاثر ہوکر اپنا لائف اسٹال تبدیل کرتے ہیں۔

٭ صبر کرنا

باہمت لوگوں میں صبر کا عنصر موجود ہوتا ہے وہ ہر اچھی چیز پر صبر کرلیتے ہیں کیونکہ وہ جانتے ہیں صبر کا پھل میٹھا ہوتا ہے۔

٭مشکلات کا ڈٹ کر مقابلہ کرنا

باہمت لوگ اپنی زندگی میں آنے والی ہر مشکل کا سامنا بہت بہادری سے کرتے ہیں اور ان مشکلات کے خلاف ڈٹ جاتے ہیں اور ہمت بالکل نہیں ہارتے۔