من پسند کھانا کھائیں،روزانہ ایک پاﺅنڈ گھٹائیں
برگر ،چپس، چکن سینڈوچ، پزا کیا یہ سب چیزیں آپ کو پسند ہیں لیکن آپ چاہتے ہوئے بھی کھا نہیں سکتے کیونکہ ان سب چیزوں سے آپ کا وزن بڑھتا ہے۔ وزن بڑھنے کی فکر میں آپ اپنے پسندیدہ کھانے سے محروم رہتے ہیں تو ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ کس طرح آپ کھانا کھاتے ہوئے بھی اپنا وزن روزانہ ایک پونڈ تک کم کرسکتے ہیں۔
کھانے کا طریقہ بدلیں
اگر آپ برگر کھانے کے شوقین ہیں اور وزن زیادہ ہونے کی فکر میں برگر کھانے سے اجتناب برتتے ہیں تو آپ برگر میں ٹماٹر ،سلاد کے پتے استعمال کریں ،اس کے علاوہ چیز سلائس کی بجائے اگر آپ سوتے کی ہوئی پیاز اور مشروم استعمال کریں گے تو یہ آپ کا وزن کم کرنے میں بہت مدد کرے گی وہ بھی بناءذائقہ چینج کئے۔
شہد کااستعما ل بڑھائیں
گھر میں عام استعمال ہونے والی بریڈ کی بجائے شہد والی بریڈ استعمال کریں ،اس میں تقریباً ایک سو بیس تک کیلریز پائی جاتی ہیں یہ آپ کے وزن کو تو کم کرتا ہی ہے ساتھ میں آپ کی صحت کے لئے بہت فائدے مند ہے۔
فائبر سے بھرپور غذا کھائیں
ایسی غذا استعمال کریں جن میں فائبر موجود ہو کیونکہ فائبر نہ صرف آپ کے و زن کو کم کرنے میں مدد کرتا ہے بلکہ آپ کے معدے اور نظام ہضم کے لئے بھی بے حد مفید ہے۔
کیلشیم
کیلشیم آپ کے جسم میں موجود فاضل چربی کو جلاتا ہے اور آپ کی ہڈیوں کو مضبوط کرتا ہے،ایسی غذاﺅں کا استعمال کریں جن میں کیلشیم کی مقدار پائی جاتی ہو۔
اگر آپ روزانہ اپنی غذا میں کیلریز ،فائبر پروٹین وغیرہ کی مقدار کا استعمال صحیح طریقے سے کریں گے تو ہمیں یقین ہے کہ آپ اپنی من پسند چیزیں نہ صرف کھا سکتے ہیں بلکہ اپنا وزن بھی روزانہ ایک پونڈ تک کم کرسکتے ہیں۔
نوٹ: یہ مضمون محض معلومات عامہ کے لئے ہے۔























اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔